Time 12 جولائی ، 2022
پاکستان

17 جولائی کو سیاست کی تاریخ میں گھمسان کی جنگ ہوگی: شیخ رشید

آئندہ 45 دن اہم ہیں، الیکشن اکتوبر میں ہی ہو جائیں گے، آج بھی کہتا ہوں شریف خاندان ایک پیج پر نہیں: سابق وزیر داخلہ/ فائل فوٹو
آئندہ 45 دن اہم ہیں، الیکشن اکتوبر میں ہی ہو جائیں گے، آج بھی کہتا ہوں شریف خاندان ایک پیج پر نہیں: سابق وزیر داخلہ/ فائل فوٹو

لاہور: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ 17 جولائی کو سیاست کی تاریخ میں گھمسان کی جنگ ہوگی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ضمنی الیکشن شفاف کرانے ہوں گے تاکہ لوگوں کو سیاست کا رخ سمجھ آسکے ورنہ ملک سری لنکا بن جائے گا کیونکہ ہوائی فضائی خلائی مداخلت کی، جھرلو پھیرا تو لاہور کی آبادی سری لنکا سے زیادہ ہے، حالات کو سری لنکا کی طرف نہیں جانا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ  آئندہ 45 دن اہم ہیں، الیکشن اکتوبر میں ہی ہو جائیں گے، آج بھی کہتا ہوں شریف خاندان ایک پیج پر نہیں،  زرداری نے مسلم لیگ (ن) کو مروا دیا ہے، پی پی مزے کررہی ہے دفاع نہیں کر رہی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنے فیصلے کیلئے 72 گھنٹے مانگے ہیں، پاسپورٹ نوازشریف کی جیب میں ہے لیکن وہ آ نہیں سکتے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 17 جولائی کو سیاست کی تاریخ میں گھمسان کی جنگ ہوگی، شریف خاندان ایک پیج پر نہیں، مولانا فضل الرحمان دو کنکریاں پاکستان لے آئیں ادھر بھی دو شیطان ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے سوال پر جواب نہیں دوں گا خود کش نہیں بننا چاہتا۔

مزید خبریں :