Time 13 جولائی ، 2022
انٹرٹینمنٹ

کرکٹر کے ایل راہول سے شادی کی خبروں پر اتھیا شیٹی نے خاموشی توڑ دی

کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی گزشتہ تین سال سے ایک ساتھ ہیں۔ فوٹو فائل
کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی گزشتہ تین سال سے ایک ساتھ ہیں۔ فوٹو فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول سے شادی کی خبروں پر  سنیل شیٹی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹی کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

 کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی گزشتہ تین سال سے ایک ساتھ ہیں اور جوڑے کی شادی کی افواہیں ہر چند ماہ بعد سامنے آ رہی ہیں، حال ہی میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ دونوں اگلے تین ماہ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اسی حوالے سے اتھیا شیٹی نے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی اور خبروں پر اظہارِ خیال کیا۔

اسکرین شاٹ/اتھیا شیٹی
اسکرین شاٹ/اتھیا شیٹی

اداکارہ نے مضحکہ خیز انداز میں لکھا 'امید ہے کہ مجھے بھی اس شادی میں مدعو کیا جائے گا جو آئندہ 3 ماہ میں ہونے والی ہے'۔

اس سے قبل اداکار سنیل شیٹی نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'ابھی تک کچھ بھی پلان نہیں کیا گیا ہے'۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  کے ایل راہول کا خاندان حال ہی میں اتھیا کے والدین سے ملنے ممبئی آیا تھا جبکہ جوڑے نے بظاہر ایک نیا گھر خریدا ہے جہاں وہ شادی کے بعد رہیں گے۔

اطلاعات کے مطابق اتھیا اور  راہول حال ہی میں جرمنی گئے جہاں راہول اپنی انجری کا علاج کروا رہے ہیں اور توقع ہے کہ دونوں ایک ماہ تک وہاں رہیں گے اور واپس آنے کے بعد شادی کرلیں گے۔

مزید خبریں :