13 جولائی ، 2022
اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 اور ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر تک کمی کی جاسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کیلئے وفاقی کابینہ کی منظوری درکارہوگی اور کابینہ کی منظوری کے بغیر 16جولائی سے قبل قیمتوں میں کمی نہیں کی جاسکتی۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ وفاقی کابینہ نے 15 روزکی بنیاد پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے رکھی ہے۔