Time 13 جولائی ، 2022
انٹرٹینمنٹ

گوہر رشید کس معروف عالم دین کے نواسے ہیں؟

ہمارے گھر کا ماحول بہت مثبت ہے، ہم بہت زیادہ آزاد خیال ہیں اور نہ ہی دقیانوسی: گوہر رشید/فوٹوفائل
ہمارے گھر کا ماحول بہت مثبت ہے، ہم بہت زیادہ آزاد خیال ہیں اور نہ ہی دقیانوسی: گوہر رشید/فوٹوفائل

اداکار گوہر رشید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مشہور عالمِ دین علّامہ غلام احمد پرویز کے نواسے ہیں۔

روزنامہ جنگ کو دیے گئے انٹرویو میں گوہر رشید نے بتایا کہ ’جب میں نے ہوش سنبھالا تو اس وقت تک نانا  علّامہ غلام احمد پرویز  کا انتقال ہوچکا تھا لیکن میرے نانا غلام احمد صاحب کی جو تعلیمات اور نظریہ تھا وہی میرا بھی ہے، ہم نے دین کو جس قدر مشکل بنا دیا ہے، ہمارا دین ایسا نہیں، یہ تو بہت خوب صورت اور آسانیوں والا مذہب ہے‘۔

اداکار نے بتایا کہ ہمارے گھر کا ماحول بہت مثبت ہے، ہم بہت زیادہ آزاد خیال ہیں اور نہ ہی دقیانوسی، بچپن ہی سے اپنے بڑوں کو زندگی کے ہر معاملے میں میانہ روی اور اعتدال اختیار کرتے اور اپنی اقدار و ثقافت کے ساتھ چلتے دیکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سختی سے بڑوں، چھوٹوں سے عزت سے پیش آنے کا درس دیا گیا ہے‘۔

نوٹ :یہ خبر 13 جولائی 2022 کو جنگ  اخبار میں شائع ہوئی 

مزید خبریں :