Time 13 جولائی ، 2022
کاروبار

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوادی

وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے: ذرائع— فوٹو: فائل
وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے: ذرائع— فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو بھیج دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرےگی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کب سے کی جائے گی، یہ فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت  سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں سمری تیار کی گئی ہے اور وزارت خزانہ کارروائی مکمل کرکے سمری آگے بھیجے گی۔

مزید خبریں :