14 جولائی ، 2022
آم ناصرف اپنے لذیذ ذائقے کی وجہ سے پسندیدہ ہوتا ہے بلکہ اس میں غذائیت کے بھی کئی راز پوشیدہ ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس پھل کے پتے بھی کھانے کے قابل ہوتے ہیں اور کافی صحت بخش مانے جاتے ہیں؟ آج ہم آپ کو آم کے پتوں کے کئی صحت سے متعلق فوائد اور ان کے استعمال کا طریقہ بتائیں گے۔
آموں کے پتوں میں وٹامن اے، سی اور بی سمیت اینٹی آکسیڈنٹس بھرپور پائے جاتے ہیں، درحقیقت آم کے پتوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ کئی بیماریوں کا علاج ثابت ہوسکتے ہیں۔
بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کیلئے فائدہ مند:
آم کے پتوں میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ یہ بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس کے علاوہ جن افراد کو شوگر کا مسئلہ ہو، وہ یہ کھائیں، ان کی شوگر بہتر ہوجائے گی۔
بالوں کے مسائل حل کرے:
ان لوگوں کے لیے جو اپنے بالوں کے بہتر علاج کے لیے قدرتی علاج چاہتے ہیں، آم کے پتے بہترین ہیں! ان کے پتوں میں آکسیڈنٹس 'فلیوونائڈز' ہوتے ہیں جو بالوں کو سفید نہیں ہونے دیتے۔
اس کے علاوہ آم کے پتے میں موجود وٹامن اے اور سی کولیجن کی پیداوار کی راہ ہموار کرتا ہے جو کہ صحت مند بالوں کوی وجہ بنتا ہے۔
معدے کے السر کے مریضوں کیلئے مفید:
یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ آم کے پتے پیٹ کے ٹانک سے کم نہیں ہیں جو معدے کے السر کے علاج میں نمایاں مدد کرسکتے ہیں۔ بہترین نتائج کے لیے ماہرین کا مشورہ ہے کہ باقاعدگی سے خالی پیٹ آم کے پتوں کی چائے پیئیں اور فرق دیکھیں۔
کینسر نہیں ہونے دیتے:
آم کے پتوں میں پائے جانے والے پولی فینولز اور ٹرپینوائڈز نامی اینٹی آکسیڈنٹس کینسر جیسی بیماری سے محفوظ رکھتے ہیں۔
آم کے پتوں کو کینسر کے مرض میں مبتلا افراد بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
آم کے پتوں کو کیسے کھانا چاہیے؟
آپ آم کی چائے بناکر استعمال کرسکتے ہیں جس کے لیے 10-12 پتیوں کو تقریباً 150 ملی لیٹر پانی میں ابال لیں، اسے خالی پیٹ یا شام کو پی لیں۔
اس کے علاوہ آپ اس کے ٹی بیگز بناکر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔