پاکستان

کابینہ کا اجلاس طلب: سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قانونی کارروائی پر مشاورت ہوگی

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، کابینہ اجلاس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے— فوٹو: فائل
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، کابینہ اجلاس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے— فوٹو: فائل

وزیر اعظم شہباز شریف کی  زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، کابینہ اجلاس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں زائد المعیاد ویزے پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کیلئے مہلت کی اسکیم کی منظوری بھی شامل ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سیلاب کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی گی جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 5 اور 7 جولائی کے فیصلوں کی توثیق بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور ہوگا اور  سپریم کورٹ کے اسمبلی کی تحلیل سے متعلق کیس کے فیصلے کی روشنی میں کارروائی پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو  آئی ایم ایف سے معاہدے پر بھی اعتماد میں لیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :