Time 15 جولائی ، 2022
پاکستان

منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز اشتہاری قرار

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کے شریک ملزم مقصود کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تفصیل بھی طلب کر لیں۔ فوٹو فائل
عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کے شریک ملزم مقصود کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تفصیل بھی طلب کر لیں۔ فوٹو فائل

اسپیشل کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز اور  ملزم طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دینے کے ساتھ ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

اس کے علاوہ عدالت نے شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے شریک ملزم مقصود کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تفصیل بھی طلب کر لی ہے۔

مزید خبریں :