Time 15 جولائی ، 2022
پاکستان

طیبہ گل کے الزامات، وفاقی حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

طیبہ گل نے سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال پرجنسی ہراسانی اور وزیراعظم ہاؤس میں اغوا کرکے رکھنے کے الزامات عائد کیے ہیں— فوٹو:فائل
طیبہ گل نے سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال پرجنسی ہراسانی اور وزیراعظم ہاؤس میں اغوا کرکے رکھنے کے الزامات عائد کیے ہیں— فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے طیبہ گل کی جانب قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال پرجنسی ہراسانی اور وزیراعظم ہاؤس میں اغوا کرکے رکھنے کے الزامات پر تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ طیبہ گل کے الزامات پر کارروائی کے بجائے وزیراعظم ہاؤس نے جاوید اقبال کو بلیک میل کرنے اور سیاسی انتقام کیلئے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ طیبہ گل کے سابق چیئرمین نیب پرجنسی ہراسانی اور وزیراعظم ہاؤس میں اغوا کرکے رکھنے کے الزامات پر تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ  انکوائری کمیشن سب عوام کے سامنے رکھے گا کہ کون کون مجرم ہے؟

خیال رہے کہ سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال پرہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون طیبہ گل نے الزام لگایا تھا کہ 45 دن انہیں اور ان کے شوہر کو پرائم منسٹر ہاؤس میں ان کی مرضی کے برخلاف حبس بیجا میں رکھا گیا اور موبائل بھی لے لیے گئے تھے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے میری ویڈیوز حاصل کر کے نیب میں اپنے کیس بند کر ائے۔

مزید خبریں :