Time 15 جولائی ، 2022
کھیل

پاکستان نے ایشیا کپ سری لنکا میں کرانےکی حمایت کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم ایشیا کپ شیڈول کےمطابق سری لنکا میں کرانےکی حمایت کرتےہیں— فوٹو: فائل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم ایشیا کپ شیڈول کےمطابق سری لنکا میں کرانےکی حمایت کرتےہیں— فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ سری لنکا میں کرانےکی حمایت کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ اور  ایشین کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم ایشیا کپ شیڈول کےمطابق سری لنکا میں کرانےکی حمایت کرتےہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کا سری لنکا میں ہونےکا فائدہ ہے، ایونٹ سے سری لنکا کو ریونیو ملے گا، سری لنکا میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز  بھی کامیاب رہی، پاکستان کرکٹ ٹیم  بھی سری لنکا میں سیریز کیلئے موجود ہےلہٰذا ایشیا کپ سری لنکا میں ہی ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ سری لنکا میں مخدوش معاشی حالات کی وجہ سے عوام حکومت کیخلاف سراپا احتجاج ہیں اور ایشین کرکٹ کونسل نے بنگلادیش کو ایونٹ کی میزبانی کیلئے اسٹینڈ بائی رکھا ہوا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر 2022 تک سری لنکا میں ہونا ہے۔

مزید خبریں :