پاکستان
Time 17 جولائی ، 2022

ووٹ ڈالتےوقت عمران حکومت کی کرپشن اور معاشی تباہی کا ضرور سوچیےگا: وزیراعظم

پاکستان پی ٹی آئی کے دور میں اپنی منزل سےدور ہوگیا،اس کا اظہار ووٹ سے کرنا ہے : وزیر اعظم شہباز شریف کی ٹوئٹ/فوٹوفائل
پاکستان پی ٹی آئی کے دور میں اپنی منزل سےدور ہوگیا،اس کا اظہار ووٹ سے کرنا ہے : وزیر اعظم شہباز شریف کی ٹوئٹ/فوٹوفائل

وزیراعظم شہباز شریف نے  پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے متعلق قوم کے نام ایک پیغام  جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر  بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کو پیغام دیا کہ ووٹ ڈالتے ہوئے عمران نیازی حکومت کی کرپشن، معاشی تباہی کا ضرور سوچیےگا، پاکستان پی ٹی آئی کے دور  میں  اپنی منزل سے دور ہوگیا، اس کا اظہار ووٹ سے کرنا ہے۔


انھوں نے لکھا کہ پنجاب کو  پونے 4 سال بدترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا، شہریوں کو مفت ادویات اور طلبا کو وظائف سےمحروم کیا گیا، سرکاری آسامیوں اور تبادلوں کی کھلے عام خرید و فروخت کی گئی، شہری سہولیات کی حالت ابتر اور لاقانونیت عروج پر رہی۔

شہباز شریف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ  پنجاب کی جو حالت کی گئی، وہ پنجاب کے لوگوں کی توہین سےکم نہیں، آپ کا ووٹ ہی آپ کی طاقت ہے، اس طاقت سے انتشار، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کریں۔

انھوں نے مزید لکھا کہ ایک شخص کی انا، انداز سیاست اور نااہلی نے معاشرے کے حسن کو  تہہ و بالا کرکے رکھ دیا، اپنا ووٹ قومی ترقی اور  اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ڈالیں، مجھے آپ کی قوتِ انتخاب پر  پورا بھروسہ ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے آج پولنگ ہو رہی ہے، آج ہونے والے انتخابات کا پنجاب اور ملکی سیاست پر گہرا اثر پڑے گا۔

مزید خبریں :