Time 18 جولائی ، 2022
پاکستان

پنجاب میں شکست کے بعد ن لیگ نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلانے کا سگنل دیدیا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلانے کا سگنل دیے دیا۔

وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقابلہ پی ٹی آئی سے نہیں، مہنگائی سے تھا ۔پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں اور پیپلزپارٹی کی قیادت کو بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے،اب بھی تسلیم کرتے ہیں، آج ہم بھی عمران خان کی طرح رونا رو سکتے تھے ۔ ہم ایسا نہیں کریں گے،  اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن جمہوری سیاسی جماعت ہے جبکہ  ووٹ کی عزت اور ووٹ کی طاقت تسلیم کرنے کے لیےموجودہ حکومت شامل جماعتوں نے جدوجہد کی ہے۔

ان  کہنا تھا کہ ہم نے اپنی سیاست داؤ پر لگائی اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور آگے بھی ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔


مزید خبریں :