Time 18 جولائی ، 2022
دنیا

روسی عدالت نے گوگل پر 37 کروڑ ڈالر سے زائد جرمانہ کردیا

گوگل کی جانب سے روسی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی اور روس میں ممنوع قرار دیے گئے مواد گوگل سے نہ ہٹانے پر جرمانہ کیا گیا— فوٹو: فائل
گوگل کی جانب سے روسی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی اور روس میں ممنوع قرار دیے گئے مواد گوگل سے نہ ہٹانے پر جرمانہ کیا گیا— فوٹو: فائل

روس کی عدالت نے امریکی کمپنی گوگل پر 37 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا جرمانہ عائد کر دیا۔

گوگل کی جانب سے روسی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی اور  روس میں ممنوع قرار دیے گئے مواد گوگل سے نہ ہٹانے پر جرمانہ کیا گیا۔

روسی قوانین کی خلاف ورزی پر پچھلے سال بھی گوگل پر 12 کروڑ ڈالر سے زائد کا جرمانہ کیا گیا تھا۔

اس معاملے پر گوگل کی طرف سے ابھی کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید خبریں :