پاکستان
Time 18 جولائی ، 2022

مسلم لیگ ن کا قبل ازوقت انتخابات نہ کرانےکا فیصلہ

حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، اجلاس میں فیصلہ، کل اتحادی جماعتوں کو مسلم لیگ ن اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گی: ذرائع— فوٹو: فائل
حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، اجلاس میں فیصلہ، کل اتحادی جماعتوں کو مسلم لیگ ن اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گی: ذرائع— فوٹو: فائل

حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قبل ازوقت انتخابات نہ کرانےکا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ن لیگ اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست اور دیگر سیاسی معاملات پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے اجلاس میں قبل ازوقت انتخابات نہ کرانےکا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل اتحادی جماعتوں کو مسلم لیگ ن اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل لاہور میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

مزید خبریں :