19 جولائی ، 2022
لاہور: پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کو مشورہ دیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے واضح کیا کہ پنجاب کے اگلے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی ہوں گے، پرویز الٰہی کے پاس ایک نشست بھی ہوتی تو انہیں ہی وزیر اعلیٰ منتخب کراتے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے امریکی غلاموں کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
دوران گفتگو فیاض چوہان نے لیگی رکن حنا پرویز بٹ کو بھی مشورہ دیا کہ مریم نواز کے منہ پر ٹیپ لگادیں، (ن) لیگ اور لوٹے ایک دوسرے کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔
حنا پرویز بٹ کی ویڈیو پر ردعمل میں فیاض چوہان نے کہا کہ حنا پرویز اپنے لیے چوسنی، حمزہ شہباز کے لیے جھنجھنا اور مریم نواز کے منہ پر لگانے کے لیے سلوشن ٹیپ خرید لیں۔