پاکستان
Time 19 جولائی ، 2022

پی پی 7 راولپنڈی: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ مؤخر

پی پی 7 کے ریٹرننگ آفیسر رائے سلطان بھٹی نے امیدواروں کو 6 بجے بلاکر مزید انتظار کرنے کا کہہ دیا— فوٹو: فائل
پی پی 7 کے ریٹرننگ آفیسر رائے سلطان بھٹی نے امیدواروں کو 6 بجے بلاکر مزید انتظار کرنے کا کہہ دیا— فوٹو: فائل 

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 7 راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کرنل (ر) شبیر اعوان کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ مؤخر ہوگیا۔

پی پی 7 کے ریٹرننگ آفیسر رائے سلطان بھٹی نے امیدواروں کو 6 بجے بلاکر مزید انتظار کرنے کا کہہ دیا۔

آر او نے امیدواروں کو کہا کہ آپ لوگ اپنے رابطہ نمبر دیکر گھروں کو جائیں، آپ کو 9 بجے تک اطلاع کردی جائے گی۔

پی ٹی آئی وکیل شوکت رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ آر او نے فیصلہ نہیں دیا بلکہ مزید انتظار کا کہا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کا کہنا ہے کہ پی پی 7 میں آراو نے دوبارہ گنتی کی درخواست پرفیصلہ پھرمؤخرکردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلا کوپہلے ڈھائی بجے پھر ساڑھے 6 بجے کا وقت دیا گیا، اب آر او فرما رہےہیں، مجھے کچھ نہیں پتا میں فیصلہ کب دوں؟ 

خیال رہے کہ پی پی 7 راولپنڈی میں ہارنے والے پی ٹی آئی امیدوار نے دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کرائی ہے جس پر آج فیصلہ ہونا تھا۔

مزید خبریں :