Time 18 جولائی ، 2022
پاکستان

پی پی 7 راولپنڈی: پی ٹی آئی امیدوار نے دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی

دوبارہ گنتی کی درخواست پر تمام امیدواروں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا: آر او— فوٹو:فائل
دوبارہ گنتی کی درخواست پر تمام امیدواروں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا: آر او— فوٹو:فائل

راولپنڈی میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 7 ریٹرننگ افسر  نے دوبارہ گنتی کی درخواست پر 19 جولائی کو تمام امیدواروں کو طلب کرلیا۔

پی پی 7 راولپنڈی کے تمام 260 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے راجہ صغیر احمد 68906 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے محمد شبیر اعوان نے 68857 ووٹ حاصل کیے، اس طرح انہیں 49 ووٹوں سے شکست ہوئی۔

پی ٹی آئی امیدوار نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کیا اور دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کردی ہے۔

اس حوالے سے پی پی 7 کے ریٹرننگ افسر رائے سلطان بھٹی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی امیدوار کرنل (ر) شبیر اعوان نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے۔

آر او کا کہنا تھاکہ دوبارہ گنتی کی درخواست پر تمام امیدواروں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا اور تمام امیدواروں کا دوبارہ گنتی کے فیصلے میں شامل ہونا ضروری ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر پی پی 7 راولپنڈی نے پی ٹی آئی امیدوارکی دوبارہ گنتی کی درخواست وصول کی ہے، ریٹرننگ آفیسر نے حلقے کے تمام امیدواروں کو کل ساڑھے 11 بجےکیمپ آفس کہوٹہ بلایا ہے۔ 

مزید خبریں :