19 جولائی ، 2022
وفاقی حکومت نے 'میرا پاکستان میرا گھر اسکیم' کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ بدلتےہوئے حالات اور بہتر ہدف کے تعین کے لیے کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک اس اسکیم کو ازسرنو تشکیل دینے پرکام کر رہے ہیں، 'میرا پاکستان میرا گھر اسکیم' کو ایک ہفتےکے اندر نافذکر دیا جائےگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق اسکیم کےتحت عوام کی پہلے سےکی گئی سرمایہ کاری محفوظ رہےگی۔
گزشتہ دنوں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک بیان میں کہا تھا کہ 'میرا گھر اسکیم' کو نئی شکل دے رہے ہیں،کسی کا پیسا ضائع نہیں ہوگا۔