دنیا
Time 20 جولائی ، 2022

دنیا میں ہیٹ ویو کا تسلسل 2060 تک بڑھتا جائے گا: اقوام متحدہ

سب سے زیادہ کاربن اخراج کرنے والے ایشیائی ممالک موسمیاتی شدت کا زیادہ نشانہ بنیں گے: رپورٹ__فوٹو فائل
سب سے زیادہ کاربن اخراج کرنے والے ایشیائی ممالک موسمیاتی شدت کا زیادہ نشانہ بنیں گے: رپورٹ__فوٹو فائل

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں ہیٹ ویو کا تسلسل 2060 تک بڑھتا جائے گا۔

اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو زیادہ کاربن اخراج کرنے والے ممالک کے لیے ویک اپ کال ہے۔

عالمی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق کاربن اخراج میں اضافہ نہ روکا گیا تو موسمیاتی شدت مزید بڑھے گی۔

رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ کاربن اخراج کرنے والے ایشیائی ممالک موسمیاتی شدت کا زیادہ نشانہ بنیں گے۔

مزید خبریں :