Time 20 جولائی ، 2022
پاکستان

ڈی جی نیب لاہور کی درخواست میں طیبہ گل کی فریق بننے کی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ گل کی وکیل کو آئندہ سماعت پر فریق بننے کی درخواست پردلائل دینے کی ہدایت کی/ فائل فوٹو
اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ گل کی وکیل کو آئندہ سماعت پر فریق بننے کی درخواست پردلائل دینے کی ہدایت کی/ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے خلاف  درخواست  میں متاثرہ خاتون طیبہ گل کے کیس میں فریق بننے کی متفرق درخوست  پر نوٹس جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےخلاف درخواست پر سماعت کی جس دوران متاثرہ خاتون طیبہ گل کی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔

عدالت  نے طیبہ گل کی وکیل سے سوال  کیاکہ آپ کیسے متاثرہ فریق ہیں؟کیوں پارٹی بننا چاہتی ہیں؟ کسی اورکیس میں پارٹی بننے کا قانون کیا ہے؟ 2 طریقے ہیں وہ بتائیں، آپ پی اے سی کے سامنے شکایت کنندہ ہیں تویہاں پارٹی کیسے بن سکتی ہیں؟

بعد ازاں عدالت نے طیبہ گل کی ڈی جی نیب لاہورکی درخواست میں فریق بننے کی درخواست پرنوٹس جاری کردیے اور طیبہ گل کی وکیل کو آئندہ سماعت پر فریق بننے کی درخواست پردلائل دینے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :