Time 20 جولائی ، 2022
پاکستان

ماہر علم نجوم نے عمران خان سے متعلق کیا بتایا؟ شیخ رشید کا انکشاف

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں عمران خان سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو ایک ماہر علم نجوم نے بتایا کہ ان پر ایک بہت بڑا پتھرگرنے والا تھا لیکن عمران خان کوہٹا دیا گیا اور وہ پتھر شہباز شریف اور ان کی حکومت پر گرگیا۔

شیخ رشید کے مطابق عمران خان نے یہ بات کور کمیٹی کے اجلاس میں بتائی تھی کہ ایک بڑے ماہر علم نجوم نے بتایا کہ پہاڑی سے بڑا پتھر آرہا تھا لیکن عمران کو ہٹادیا گیا۔


مزید خبریں :