20 جولائی ، 2022
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔
شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا میں 9 ملین اوورسیز پاکستانی ہیں، سپریم کورٹ حکومت کو اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کے لیے اقدامات کا حکم دے اور الیکشن ایکٹ کی شق 94 میں کی گئی ترمیم غیرآئینی قرار دے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو 3 ماہ ہوگئے ہیں نواز شریف کیوں نہیں آ رہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جا رہا ہے، نومبر تک الیکشن میں جانا چاہیے۔