برطانیہ میں شدید گرمی کی لہر، خاتون نے سورج کی تپش سے انڈا فرائی کرلیا

برطانیہ مین 19 جولائی کو 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا / فائل فوٹو
برطانیہ مین 19 جولائی کو 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا / فائل فوٹو

برطانیہ میں 19 جولائی تاریخ کا گرم ترین دن تھا جب درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا تھا۔

درحقیقت یہ درجہ حرارت اتنا زیادہ تھا کہ بظاہر لوگ فرش پر انڈے بھی تل سکتے تھے۔

ایک خاتون جارجیا لیوی نے 40 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں اپنے باغ میں ایک فرائی پین پر انڈہ تلنے کی کوشش کی۔

جارجیا لیوی نے خالی فرائی پین کو ایک پتھر کے اوپر سورج کی روشنی میں ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیا تھا۔

ایک گھنٹے بعد فرائی پین میں گھی ڈال کر انڈہ تلا گیا تو کافی حد تک کامیابی حاصل ہوئی۔

اس کی ویڈیو جارجیا لیوی نے انسٹاگرام پر شیئر بھی کی۔

لائبریری آف کانگریس کے مطابق انڈے کو پکانے کے لیے 70 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔

مگر شدید گرمی میں بھی ایسی کوشش کی جاسکتی ہے البتہ فرش پر زیادہ کامیابی کا امکان نہیں ہوتا۔

البتہ گاڑی کی چھت یا فرائی پین میں اس تجربے کا نتیجہ زیادہ بہتر ہوگا۔

جہاں تک جارجیا لیوی کی بات ہے تو بظاہر خاتون کے فرائی پین نے حرارت کو اچھی طرح جذب کرلیا تھا اور انڈہ کافی حد تک پک گیا تھا۔

مزید خبریں :