پاکستان
Time 21 جولائی ، 2022

ملک میں ایک بار پھر بجلی بحران، رات گئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

بجلی کا بحران شدید ہونے سے بجلی کی طلب اور رسد میں فرق بڑھ کر 7 ہزار میگاواٹ سے اوپر چلاگیا/ فائل فوٹو
بجلی کا بحران شدید ہونے سے بجلی کی طلب اور رسد میں فرق بڑھ کر 7 ہزار میگاواٹ سے اوپر چلاگیا/ فائل فوٹو

ملک بھر میں بجلی کا بحران پھر شدت اختیار کرنے لگا۔

ملک میں بجلی کا بحران شدید ہونے سے بجلی کی طلب اور رسد میں فرق بڑھ کر 7 ہزار میگاواٹ سے اوپر چلاگیا۔

بحران میں شدت سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی اچانک بہت زیادہ بڑھ گیا  ہے،دیہات میں 11،11گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی جب کہ جنوبی پنجاب میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 10 گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔

دوسری جانب کراچی میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اچانک اضافہ ہوگیا اور  رات گئے بجلی کی اچانک بندش کے باعث شہری ذہنی اذیت کا شکار رہے۔

مزید خبریں :