Time 21 جولائی ، 2022
پاکستان

یوکرین کی صورتحال سے پاکستانی معیشت زیادہ متاثر ہوئی: احسن اقبال

آئی ایم ایف کا پروگرام ٹریک پر آنا خوش آئند ہے، فیٹف میں بھی وائٹ لسٹ میں آ جائیں گے: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی۔ فوٹو فائل
آئی ایم ایف کا پروگرام ٹریک پر آنا خوش آئند ہے، فیٹف میں بھی وائٹ لسٹ میں آ جائیں گے: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی۔ فوٹو فائل

واشنگٹن: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام جلد بحال ہونے کی امید ہے۔

امریکی سفارتخانے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوئی ہے، امید ہے پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا پروگرام جلد شروع ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں جون 2023 تک توسیع کی بھی امید ہے، آئی ایم ایف کا پروگرام ٹریک پر آنا خوش آئند ہے، فیٹف میں بھی وائٹ لسٹ میں آ جائیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیاسی و معاشی استحکام کے لیے پاکستان کی پالیسیوں کا تسلسل لازمی ہے، یوکرین کی صورتحال کی وجہ سے پاکستان کی معیشت سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، عالمی برادری یوکرین کی صورتحال کے نتیجے میں ترقی پذیر ملکوں کی مشکلا ت کا ادراک کرے۔

مزید خبریں :