پاکستان
08 اکتوبر ، 2013

آئی ایم ایف سے قرضہ ڈیفالٹ ہونے سے بچنے کیلئے لیا ، احسن اقبال

 آئی ایم ایف سے قرضہ ڈیفالٹ ہونے سے بچنے کیلئے لیا ، احسن اقبال

لاہور…وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرضہ ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کیلئے لیا گیا ۔لاہور میں مارکون 2013کے لوگو کی نقاب کشائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سابق حکومت کھا پی کر چلی گئی اور ڈھول ہمارے گلے میں ڈال گئی ، مسلم لیگ نون کی حکومت کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ احسن اقبال نے کہا دہشت گردی مارشل لاوٴں کی پیداوار ہے ،تمام پاکستانی امن پسند ہیں۔ اُن کا کہناتھاکہ سوئس بنکوں سے ایک آدمی کی دولت لانے سے معیشت کو سہارا نہیں مل سکتا۔

مزید خبریں :