22 جولائی ، 2022
ثمینہ بیگ نے کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
ثمینہ بیگ آج صبح سات بج کر 42 منٹ پر کے ٹو کی چوٹی پر پہنچیں، 8611 میٹر بلند کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے۔
ثمینہ کی ٹیم کے اراکین عید محمد، بلبل کریم، احمد بیگ، رضوان داد، وقار علی اور اکبر سدپارا بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ثمینہ بیگ نے 2013 میں ماؤنٹ ایوریسٹ کو بھی سر کیا تھا۔