Time 22 جولائی ، 2022
پاکستان

وزیراعلیٰ کا انتخاب: ق لیگی ارکان نے شش و پنج کے بعد بالآخر ووٹ کاسٹ کردیے

چوہدری شجاعت نے ق لیگ کے ارکان کو خط میں لکھا تھا کہ کسی کو ووٹ نہیں دینا— فوٹو: اسکرین گریب
چوہدری شجاعت نے ق لیگ کے ارکان کو خط میں لکھا تھا کہ کسی کو ووٹ نہیں دینا— فوٹو: اسکرین گریب 

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ارکان پنجاب اسمبلی وزیراعلیٰ کے انتخاب میں شش و پنج کے بعد بالآخر ووٹ کاسٹ کردیے۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کی جانب سے وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت سے انکار کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق چوہدری شجاعت نے ق لیگ کے ارکان کو خط میں ہدایت دی ہے کہ کسی کو ووٹ نہیں دینا۔

اس صورتحال کے بعد پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ ق کے ارکان شش و پنج کا شکار رہے اور کافی دیر تک اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

بعدازاں چوہدری پرویز الٰہی سمیت ق لیگ کے ارکان نے اپنے ووٹ کاسٹ کر دیے ہیں اور پارٹی سربراہ کی ہدایت کے برخلاف پی ٹی آئی امیدوار پرویز الٰہی کو ووٹ دیا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا عمل جاری ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف کے امیدوار پرویز الٰہی ہیں۔

مزید خبریں :