پاکستان
Time 23 جولائی ، 2022

پی ٹی آئی اور ق لیگ کےکارکنان سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی دیوار پر چڑھ گئے

پی ٹی آئی کے رہنما وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف درخواست دائر کریں گے— فوٹو: سوشل میڈیا
پی ٹی آئی کے رہنما وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف درخواست دائر کریں گے— فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف درخواست دائر کرنے کیلئے سپریم کورٹ لاہور  رجسٹری پہنچے ہیں۔

پی ٹی آئی اور ق لیگ کے پارلیمانی پارٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد ارکان اسمبلی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے جہاں وہ  وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف درخواست دائر کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق  سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے دروازے تاحال بندہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی رجسٹرار اعجاز گورایا بھی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے۔انہوں نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی درخواست وصول کرنے آیا ہوں۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ عامر سعید راں نے کہا کہ تحریک انصاف کی درخواست تیاری کے مراحل میں ہے،پٹیشن مکمل کر کے کچھ دیر میں دائر کی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر پی ٹی آئی اور ق لیگ کے کارکنان نے نعرے بازی شروع کردی اور سپریم کورٹ رجسٹری کی دیوار پر چڑھ گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ 186 ارکان اسمبلی اس وقت سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر موجود ہیں لہٰذا عدالت سے درخواست کروں گی فوری عدالت لگائیں۔

مزید خبریں :