ماہرہ خان کو معاف نہیں کروں گا: خلیل الرحمٰن قمر

خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اداکارہ ماہرہ خان والے مسئلے پر ایک مرتبہ پھر بات کی—فوٹو: فائل
خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اداکارہ ماہرہ خان والے مسئلے پر ایک مرتبہ پھر بات کی—فوٹو: فائل

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ ماہرہ خان کا بہت عزت و احترام کرتے رہے ہیں لیکن وہ انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اداکارہ ماہرہ خان والے مسئلے پر ایک مرتبہ پھر بات کی۔

انہوں نے ماہرہ خان کے ماضی میں خود سے متعلق دیے گئے بیان کے حوالے سے کہا کہ 'مجھے افسوس ہے ماہرہ نے میرے بارے میں ایسا کہا، وہ مجھے جانتی تھی اسی لیے فون کرکے پوچھ سکتی تھی اسے حق تھا'۔

خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ 'میں ماہرہ کی عزت کرتا تھا، اب اللہ نہ کرے میں اسے کبھی معاف کروں، مجھے افسوس اور دکھ ہے کہ میں نے ماہرہ کو ‘صدقے تمہارے’ میں بہترین کردار دیا۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے مارچ 2020 میں خلیل الرحمٰن قمر کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے ڈرامہ رائٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


مزید خبریں :