پیسہ جیت گیا اور پاکستان ہار گیا: بلال قریشی

بلال قریشی نے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی اور لکھا کہ پیسہ جیت گیا اور پاکستان ہار گیا—فوٹو فائل
بلال قریشی نے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی اور لکھا کہ 'پیسہ جیت گیا اور پاکستان ہار گیا'—فوٹو فائل

حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر  اداکار بلال قریشی نے ردعمل کا اظہار کیا۔

گزشتہ روز حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے جب کہ پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ووٹنگ کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے۔

تاہم اسی حوالے سے بلال قریشی نے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی اور لکھا کہ 'پیسہ جیت گیا اور پاکستان ہار گیا'۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

بلال قریشی کے علاوہ دیگر اداکاروں نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

اداکارہ ماورہ حسین نے پاکستان میں انتخابات کی صورتحال کو 'سرکس' کا نام دیا۔

اس کے علاوہ ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے بھی ٹوئٹ کیا اور کہا 'پاکستانی عوام تمہارے ووٹ کی دو ٹکے کی قدر نہیں ہے'۔


مزید خبریں :