23 جولائی ، 2022
لاہورکی مقامی عدالت نے دعا زہراکو کراچی بھجوانے کا حکم دے دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے تحریری حکم جاری کردیا۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ دعا زہرا کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں پیش کیاجائے، دعا زہراکی جان کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کیےجائیں۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالت پیشی سےقبل کسی بھی فریق کو دعا زہرا سے ملاقات نہ کرنے دی جائے۔
لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے کراچی پولیس کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔
حکم میں کہا گیا ہے کہ دعا کے تحفظ اور عدالت میں پیشی کی ذمہ داری انسپکٹر محمد علی اور اہلکار عزیزہ سلطانہ کی ہے۔
خیال رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی کے حکم پر پولیس نے دعا زہرا کی حوالگی کی درخواست دائر کی تھی جبکہ سندھ ہائیکورٹ بھی دعا کو پیش کرنےکاحکم دے چکی ہے۔