پاکستان
Time 24 جولائی ، 2022

دعا زہرا کی کراچی روانگی سے قبل ہنستی مسکراتی تصویر وائرل

سوشل میڈیا پر دعا زہرا کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں پولیس اور سکیورٹی کے لیے مختص افراد کے ہمراہ ہنستے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
سوشل میڈیا پر دعا زہرا کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں پولیس اور سکیورٹی کے لیے مختص افراد کے ہمراہ ہنستے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

دعا زہرا کی کراچی روانگی سے قبل ہنستی مسکراتی تصویر  وائرل ہو  رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر دعا زہرا کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں پولیس اور سکیورٹی کے لیے مختص افراد کے ہمراہ ہنستے مسکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر سے متعلق مختلف یوٹیوبرز کا دعویٰ ہے کہ زیر غور تصویر دعا کی کراچی روانگی سے قبل لاہور میں لی گئی  ہے جس کے بعد دعا موٹر وے کے ذریعے کراچی کے لیے روانہ ہو گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہورکی مقامی عدالت نے دعا زہراکو کراچی بھجوانے کا حکم دیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ دعا زہرا کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں پیش کیا جائے اور دعا کی جان کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کیےجائیں۔


مزید خبریں :