Time 24 جولائی ، 2022
پاکستان

عوامی مداخلت نے سازش کو ناکام بنا دیا ہے: حماد اظہر

موجودہ حکومت پر ملکی اور بیرونی منڈیوں کو کوئی اعتماد نہیں ہے؛ حماد اظہر/ فوٹو:فائل
موجودہ حکومت پر ملکی اور بیرونی منڈیوں کو کوئی اعتماد نہیں ہے؛ حماد اظہر/ فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ عوام نے سیاسی نظام میں مداخلت کر کے سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بس اب عوام کو چور دروازوں سے اقتدار  پر قابض ہونے والوں کو اُٹھا کر باہر  پھینکا ہے، عوام نے سیاسی مداخلت کر کے سازش کو تو ناکام بنا دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس وقت ملکی سیاست تیزی سے اچھی سمت میں تبدیل ہو رہی ہے، تین ماہ سے بنا ہوا یہ نظام اپنی موت آپ مر رہا ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پر ملکی اور بیرونی منڈیوں کو کوئی اعتماد نہیں ہے، جیسے انہوں نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو ڈیل کیا ہے، جس طرح انہوں نے بجیٹ بنایا اور جس طرح انہوں پیٹرول کی قیمتیں بڑھائیں ان حالات میں ان پر کوئی کیسے اعتبار کرے گا۔

مزید خبریں :