پاکستان
Time 25 جولائی ، 2022

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں عوام پر بھارتی مظالم بند کروانے میں کردار ادا کرے: پاکستان

بھارت نے مقبوضہ وادی پر کالے قوانین کا نفاذ کر رکھا ہے: ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو فائل
بھارت نے مقبوضہ وادی پر کالے قوانین کا نفاذ کر رکھا ہے: ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو فائل

دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق دیے گئے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام الزامات کو  مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سیاستدانوں کی اشتعال انگیز  زبان حقیقت نہیں بدل سکتی، بھارت نے مقبوضہ وادی پر کالے قوانین کا نفاذ کر  رکھا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہزاروں بے گناہ کشمیریوں اور ان کے حقیقی نمائندوں کو پابند سلاسل رکھا ہوا ہے۔

دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں عوام پر بھارتی مظالم بند کروانے میں کردار  ادا کرے۔

مزید خبریں :