دنیا
26 جولائی ، 2022

بنگلادیش نے آئی ایم ایف سے قرض مانگ لیا

بنگلا دیش نے بیرونی ادائیگیوں اوربجٹ سپورٹ کے لیے آئی ایم ایف سے قرض مانگا ہے/ فائل فوٹو
بنگلا دیش نے بیرونی ادائیگیوں اوربجٹ سپورٹ کے لیے آئی ایم ایف سے قرض مانگا ہے/ فائل فوٹو

ڈھاکا: بنگلادیش نے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) سے ساڑھے 4 ارب ڈالر قرض مانگ لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 مہینوں میں  17.20 ارب ڈالر رہا اور بنگلا دیش نے بیرونی ادائیگیوں اوربجٹ سپورٹ کے لیے آئی ایم ایف سے قرض مانگا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ارب 50 کروڑڈالرقرض پرسود نہیں ہوگا جب کہ 3 ارب ڈالر پر 2 فیصد سود ہوگا۔

رپورٹ میں مزید  بتایا گیا ہے کہ دسمبرمیں اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا اور جنوری میں معاہدہ بورڈ کی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM