Time 26 جولائی ، 2022
انٹرٹینمنٹ

رنویر سنگھ کے خلاف عریاں فوٹو شوٹ کرانے پر ایف آئی آر درج

رنویر سنگھ کے خلاف عریاں فوٹو شوٹ کرانے پر ایف آئی آر درج

ممبئی کے ایک  پولیس اسٹیشن پر عریاں فوٹو شوٹ کرانے پر رنویر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گئی۔

ممبئی پولیس کی جانب سے رنویر سنگھ کے خلاف عریاں فوٹو شوٹ کرانے پر انڈین پینل کوڈ  (آئی پی سی) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

ممبئی کے چیمبور پولیس اسٹیشن میں داخل کی گئی ایف آئی آر  میں  رنویر سنگھ کے خلاف  509، 292، 294 آئی پی سی اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل خاتون وکیل کی جانب سے انہیں درخواست دی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اداکار کی برہنہ تصاویر سے  خواتین کے احساسات مجروح ہوئے ہیں، درخواست گزار نے اپیل کی تھی کہ اداکار کے خلاف آئی پی سی اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت خواتین کی عزت مجروح کرنے کا مقدمہ درج کیا جائے۔

خیال رہے کہ اداکار رنویر سنگھ نے کچھ دن قبل ایک میگزین کے لیے عریاں فوٹو شوٹ کروایا جس کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم  تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان کے خلاف ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں ان کے خلاف 'خواتین کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے' کے الزام میں ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست کی گئی تھی۔

مزید خبریں :