Time 27 جولائی ، 2022
پاکستان

پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

فوٹو: اے پی پی
فوٹو: اے پی پی

مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہٰی نے  وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ 

گورنر پنجاب کی جانب سے حلف لینے سے انکار کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لیا۔

اس سے قبل چوہدری پرویز الٰہی حلف برداری کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد پہنچے تھے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دے دی ۔

سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو گزشتہ رات ہی ساڑھے 11 بجے تک ان سے حلف لینے کا حکم دیا تھا لیکن تاہم گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے معذرت کرلی جس کے بعد اب صدر مملکت نے حلف لیا۔


مزید خبریں :