Time 27 جولائی ، 2022
پاکستان

کراچی اور اندرون سندھ بارشیں جاری، ندی نالوں میں طغیانی

کراچی میں ملیر ،ماڈل کالونی،ائیر پورٹ کے اطراف،شارع فیصل،صدر ،کورنگی،اورنگی سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے/ فائل فوٹو
کراچی میں ملیر ،ماڈل کالونی،ائیر پورٹ کے اطراف،شارع فیصل،صدر ،کورنگی،اورنگی سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے/ فائل فوٹو

کراچی اور  سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسہ جاری ہے  جب کہ بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

کراچی کے علاقے ملیر ،ماڈل کالونی،ائیر پورٹ کے اطراف،شارع فیصل،صدر ،کورنگی اور اورنگی سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے  شاہ فیصل گولڈن ٹاؤن میں گھرکا پلستر گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب خیرپور میں شدید بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیرآب آ گئے جب کہ اس دوران  بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی،لاڑکانہ میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارشوں سے بدین میں چاول کی پیداوارمتاثر ہونے کا خدشہ ہے، سیلابی ریلے نے گھارو میں تبا ہی مچادی، راجن پور میں ریلوں سے سیکڑوں دیہات متاثر ہوئے۔

 جہاں بارشوں سے تباہ کاریاں جاری ہیں وہیں مشکلات بھی جنم لے رہی ہیں، بارشوں سے سبزیوں کی ترسیل میں دشواری کا سامنا رہا اور مقدار بھی کم ہوگئی ہے جس کے باعث مختلف شہروں میں سبزیوں کی قیمت میں اضا فہ ہوگیا۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص سمیت ملک بھر میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :