Time 27 جولائی ، 2022
پاکستان

پختونخوا میں بچیوں سے زیادتی پر سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں: شوکت یوسفزئی۔ فوٹو فائل
بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں: شوکت یوسفزئی۔ فوٹو فائل

خیبر پختونخوا اسمبلی میں بچیوں سے زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

بچیوں سے زیادتی کے کیسز پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک التواء پر بحث کے دوران جے یو آئی کی رکن اسمبلی نعیمہ کشور نے کہا کہ کمیٹیاں بنتی ہیں مگر اس کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

نعیمہ کشور نے کہا کہ زیادتی کے کیسز میں ڈی این اے ٹیسٹ پنجاب میں کیا جاتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے اختیار ولی نے کہا کہ قرارداد پاس کرکے بچیوں سے زیادتی پر سرعام پھانسی دی جائے۔

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیراعلیٰ محمود خان سے بات کرکے پولیس کو کہیں گے کہ رات 8 بجے کے بعد بچوں کو کسی چوک پر پھرنے کی اجازت نہ دیں۔

مزید خبریں :