Geo News
Geo News

Time 27 جولائی ، 2022
انٹرٹینمنٹ

ہمایوں سعید کی عمر میں پیار نہیں ہوتا، تھوڑے میچور کردار ادا کریں: نور بخاری

ہمایوں اب تھوڑے میچور کردار کریں، یہ کردار ہضم کرنا مشکل ہوگیا: نور بخاری__فوٹو فائل
ہمایوں اب تھوڑے میچور کردار کریں، یہ کردار ہضم کرنا مشکل ہوگیا: نور بخاری__فوٹو فائل

سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اداکار ہمایوں سعید کی نئی فلم میں کردار سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔

ہمایوں سعید کی فلم 'لندن نہیں جاؤں گا' عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی گئی جس میں ان کے ساتھ اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان مرکزی کردار میں دکھائی دیں۔

گزشتہ روز نور بخاری نے اس فلم سے متعلق انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے فلم کی اسٹوری لائن کو کمزور قرار دیا۔

نور بخاری نے فلم کے ہدایتکار ندیم بیگ کو داد دی اور لکھا 'فلم کی ڈائریکشن بہترین تھی اور اسے اچھے سے عکسبند کیا گیا، اداکار بھی شاندار تھے لو اسٹوری؟'

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

سابقہ اداکارہ نے کہا 'یہ لو اسٹوری ہمایوں سعید کی عمر کے ساتھ ٹھیک نہیں لگ رہی، اس عمر میں پیار نہیں ہوتا، فلم کی کہانی بے حد کمزور تھی'۔

انہوں نے ہمایوں سعید کو مشورہ دیا کہ 'اب تھوڑے میچور کردار کریں، اسے ہضم کرنا مشکل ہوگیا'۔

بعدازاں اپنی انسٹااسٹوری میں نور نے وضاحت پیش کی کہ 'ہمایوں میرے پسندیدہ اداکار ہیں، وہ زبردست نظر آتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ رومانوی کرداروں سے کچھ زیادہ نبھا سکتے ہیں، مجھے ان کی تمام فلمیں پسند ہیں'۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ فلم لندن نہیں جاؤں گا کی کہانی معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے لکھی ہے۔