Time 27 جولائی ، 2022
پاکستان

دھمکی ملی تھی 19ویں ترمیم پاس کرو ورنہ 18 ویں ترمیم کو اڑا کر رکھ دیں گے: بلاول

ہم دھمکی میں آگئے، یہ ہماری غلطی تھی، ہماری حکومت کو دھمکی دینے والوں کے سامنے کھڑا ہونا چاہیے تھا، عدالتی اصلاحات کیلئے تیار ہیں: بلاول— فوٹو: فائل
ہم دھمکی میں آگئے، یہ ہماری غلطی تھی، ہماری حکومت کو دھمکی دینے والوں کے سامنے کھڑا ہونا چاہیے تھا، عدالتی اصلاحات کیلئے تیار ہیں: بلاول— فوٹو: فائل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 19 ویں آئینی ترمیم کو منظور کرنا پیپلز پارٹی کی حکومت کی غلطی تھی، ہمیں دھمکی دی گئی کہ 19 ویں ترمیم پاس کرو ورنہ اٹھارہویں ترمیم کو اڑا کر رکھ دیں گے ، ہم دھمکی میں آگئے اور انیسویں ترمیم پاس کرلی۔

بلاول نے کہا کہ اس وقت ہماری حکومت کو دھمکی دینے والوں کے سامنے کھڑا ہونا چاہیے تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہمارے لیے ایک آئین اور لاڈلے کیلئے دوسرا آئین ہو، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کا کردار متنازع نہیں ہونا چاہیے، 52 ٹو بی صدر کے پاس نہیں، نئی 58 ٹو بی عدالت کے پاس چلی گئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ کیا ایک رات کے نیوٹرل ہونے سے 70 سال کے گناہ یا آئین شکنی معاف ہو جائے گی؟

بلاول نے مطالبہ کیا کہ عدالتی اصلاحات کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، پیپلز پارٹی عدالتی اصلاحات کیلئے تیار ہے۔

مزید خبریں :