کھیل
Time 28 جولائی ، 2022

آئی سی سی رینکنگ: فہد مصطفیٰ بھی بابر اعظم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے گزشتہ روز ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کی جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پوزیشنز  پر قبضہ کرنے والے  دنیا کے واحد بیٹر بن گئے۔

آئی سی سی کے مطابق انگلینڈ کے جو روٹ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے، آسٹریلیا کے مارنس لبوشین دوسرے جبکہ بابر اعظم تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں بابراعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں، اس طرح قومی کپتان اب تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر موجود ہیں اور وہ دنیا کے واحد بیٹر ہیں جو انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پوزیشنز  پرہیں۔

بابر اعظم  کو آئی سی سی کی تینوں فارمیٹ کی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشنز پر دیکھ کر جہاں دنیائے کرکٹ کے سابق اور موجودہ کھلاڑی ان کو سہرارہے  ہیں وہیں اداکار فہد مصطفیٰ بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

فہد مصطفیٰ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بابر اعظم کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشنز پر براجمان ہونے کی ایک پوسٹ اپ لوڈ کی اور ساتھ ہی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ'کیا بات ہے بابر اعظم'۔


مزید خبریں :