Time 29 جولائی ، 2022
پاکستان

ظہیر کی اغوا کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست، پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری

ظہیر احمد نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اغوا کا مقدمہ خارج کرنےکا حکم دیا جائے۔ فائل فوٹو
ظہیر احمد نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اغوا کا مقدمہ خارج کرنےکا حکم دیا جائے۔ فائل فوٹو

کراچی: دعا زہرا کے شوہر ظہیر  احمد کی جانب سے اغوا کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر عدالت نے  آئی جی سندھ اور  پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹسز جاری کر دیے۔

ظہیر احمد کی جانب سے اغوا کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس پر عدالت  نے آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔

درخواست گزار کے مطابق دعا زہرا نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ انہیں اغوا نہیں کیاگیا، لڑکی کے بیان کے بعد اغوا کا مقدمہ نہیں بنتا لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ اغوا کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

پولیس کے مطابق دعا کے والد مہدی کاظمی نے ظہیر احمد کےخلاف اغوا کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج کرا رکھا ہے۔

مزید خبریں :