Geo News
Geo News

Time 30 جولائی ، 2022
انٹرٹینمنٹ

ڈرپ کا مشورہ دینے والے صارف کو عاصم اظہر کی منگیتر کا کرارا جواب

میرب نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انھیں پھولوں کے پاس کھڑے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے/فوٹوبشکریہ انسٹاگرام
میرب نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انھیں پھولوں کے پاس کھڑے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے/فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

اداکارہ اور گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر میرب علی نے تصویر  پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

میرب نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انھیں پھولوں کے پاس کھڑے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

اس تصویر پر جہاں کئی سوشل میڈیا صارفین نے میرب کی تعریف کی وہیں ارسلان نامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’صرف 3 ڈرپس کی ضرورت ہے‘ ۔

ڈرپ کا مشورہ دینے والے صارف کو عاصم اظہر کی منگیتر کا کرارا جواب

جس کے جواب میں میرب نے صارف کو مینشن کرتے ہوئے جواب دیا کہ تو آپ لگوالو ادھر کیوں بتارہے ہو؟