Time 30 جولائی ، 2022
کھیل

برطانیہ کی ایڈریانا 8 ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنیوالی کم عمر خاتون کوہ پیما بن گئیں

گزشتہ دنوں ایڈریانا براونلی نے نانگا پربت اور براڈ پیک کو بھی سر کیا تھا/فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
گزشتہ دنوں ایڈریانا براونلی نے نانگا پربت اور براڈ پیک کو بھی سر کیا تھا/فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

برطانیہ کی ایڈریانا براونلی 8 ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنے والی کم عمر ترین کوہ پیما بن گئیں۔

21 سالہ برطانوی کوہ پیما نے گزشتہ روز دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کیا، اس سے قبل ایڈریانا براونلی نے  نانگا پربت اور  براڈ پیک کو بھی سر کیا تھا۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

 تاہم اب ایڈریانا کے ٹو سر کرنے والی کم عمر ترین برطانوی ماؤنٹینر بھی بن گئی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے 20 سالہ شہروز کاشف اب تک8  ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

شہروز اور ایڈریانا  تمام 14 بلند ترین چوٹی سر کرنے والے کم عمر کوہ پیماکے ریکارڈ کا تعاقب کر رہے ہیں  تاہم شہروز کاشف ان دنوں گیشربرم ون اور ٹو سر کرنے کی مہم پر ہیں اور ایڈریانا براونلی بھی کے ٹو کے بعد گیشربرم کا رخ کریں گی۔

مزید خبریں :