Time 30 جولائی ، 2022
پاکستان

تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنےکا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں فواد چوہدری،فرخ حبیب، بابر اعوان اور دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران کی حکومتی اتحاد کے وفد سے ملاقات کا معاملہ زیر غور آیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کےکردارکا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سے متعلق ریفرنس دائرکرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف صوبائی حکومتوں میں بھی کارروائی کی جائےگی، دو صوبائی اسمبلیاں (خیبر پختونخوا اور پنجاب) الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد لائیں گی۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ قانونی ماہرین چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس پر کام شروع کریں۔

مزید خبریں :