Geo News
Geo News

Time 31 جولائی ، 2022
پاکستان

حب ڈیم محفوظ ہے، اضافی پانی اسپل ویز کے ذریعے خارج ہو رہا ہے: جی ایم پراجیکٹس واپڈا

کراچی اور بلوچستان کے علاقوں کو پانی فراہم کرنے والے بلوچستان کے حب ڈیم میں پانی کی سطح مکمل بھر جانے کے نمبر 339 فٹ سے بھی ساڑھے تین فٹ بلند ہوگئی__فوٹو فائل
کراچی اور بلوچستان کے علاقوں کو پانی فراہم کرنے والے بلوچستان کے حب ڈیم میں پانی کی سطح مکمل بھر جانے کے نمبر 339 فٹ سے بھی ساڑھے تین فٹ بلند ہوگئی__فوٹو فائل

واپڈا کے جی ایم پراجیکٹس کا کہنا ہے کہ حب ڈیم مکمل طور پر محفوظ ہے، ڈیم سے اضافی پانی کو اسپل ویز کے ذریعے محفوظ طریقے سےخارج کیا جا رہا ہے۔

جی ایم پراجیکٹس کا کہنا ہے کہ حب ڈیم پر واپڈا کی ٹیم چوکس ہے اور آنے والے پانی کو مانیٹر کر رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حب ڈیم مکمل طور پر محفوظ ہے اور ڈیم میں آنے والے اضافی پانی کو محفوظ طریقے سے خارج کیا جا رہا ہے۔ 

خیال رہے کہ کراچی اور بلوچستان کے علاقوں کو پانی فراہم کرنے والے بلوچستان کے حب ڈیم میں پانی کی سطح مکمل بھر جانے کے نمبر 339 فٹ سے بھی ساڑھے 3 فٹ بلند ہو گئی۔

واپڈا ذرائع کے مطابق پیر کی رات حب ڈیم میں سطح آب 342 سے 343 فٹ کے درمیان تھی، یہی وجہ ہے کہ اسپل ویز سے پانی کافی تیزی سے خارج ہو  رہا ہے اور ندی میں سیلابی صورتحال ہے، اسپل ویز سے پانی کے اخراج کے باعث حب ندی کے اطراف کی آبادیوں سے لوگوں کا انخلا کرنا پڑا۔