230 سے 80 کلو وزن کیسے کیا؟ عدنان سمیع نے کہانی بتا دی

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اب گلوکار نے اس راز سے پردا اٹھایا__فوٹو فائل
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اب گلوکار نے اس راز سے پردا اٹھایا__فوٹو فائل

بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان نے 2005 سے اب تک 150 کلو  وزن کم کرنے کی کہانی بتائی ہے۔

عدنان سمیع خان گزشتہ ماہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے مالدیپ گئے جہاں سے انہوں نے ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کیں جو اب وائرل ہو رہی ہیں۔

مداحوں نے تصاویر کو خوب پسند کیا، ساتھ ہی ان کے وزن میں آنے والی بڑی تبدیلی سے متعلق بھی سوال کیا، لوگوں نے گلوکار سے پوچھا کہ انہوں نے 2005 سے اب تک 150 کلو وزن کیسے کم کیا؟

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اب گلوکار نے اس راز سے پردہ اٹھایا ہے، انہوں نے بتایا کہ میں نے ادویات کے استعمال کے بغیر صرف محنت سے وزن کم کیا۔

عدنان سمیع خان کے مطابق انہیں مسلسل وزن میں اُتار چڑھاؤ کا سامنا رہتا ہے، انہیں فٹ رہنے کے لیے اب بھی کڑی جدوجہد کرنی پڑتی ہے، اس کے ساتھ ہی ڈائٹنگ کا بھی بہت خیال رکھنا پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایا  کہ پہلی بار 2007 سے 2008 کے درمیان وزن کم کیا تھا، اس کے بعد سے اب تک یہ زندگی کا حصہ بن گیا ہے، گزشتہ دنوں بھی وزن میں کمی لانے کے لیے ڈائٹنگ کا خاص خیال رکھنے کے ساتھ غذا کی مقدار کو بھی محدود کیا اور ورزش کو اپنی روٹین میں شامل کیا۔

عدنان سمیع کے مطابق وہ اسکواش بھی کھیلتے ہیں جو سخت ورزش کے مترادف ہے۔

دوران انٹرویو انہوں نے بتایا کہ مداح  اکثر  ڈائٹنگ کے حوالے سے پوچھتے ہیں، انہیں میرا بس یہی جواب ہوتا ہے کہ ’میں کھانا کھاتا نہیں، صرف دیکھتا ہوں‘۔

خیال رہے کہ عدنان سمیع خان نے اپنا وزن 230 کلو سے 80 کلو کیا تھا۔

مزید خبریں :