Time 01 اگست ، 2022
پاکستان

بلوچستان: بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 136 ہلاکتیں، مکانات، پل اور شاہراہیں بہہ گئیں

ریلوں سے 8 ڈیم اورکئی حفاظتی بند متاثرہوئے جب کہ بارشوں سے ایک لاکھ 98 ہزار ایکڑ پر کاشت فصلوں کو نقصان پہنچا/ فائل فوٹو
 ریلوں سے 8 ڈیم اورکئی حفاظتی بند متاثرہوئے جب کہ بارشوں سے ایک لاکھ 98 ہزار ایکڑ پر کاشت فصلوں کو نقصان پہنچا/ فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان میں بارش اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث مختلف حادثات  میں اب تک 136 اموات ہوچکی ہیں جن میں 56 مرد، 47 بچے اور 33 خواتین شامل ہیں جب کہ بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 70 افرادزخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 13535 مکانات کو نقصان پہنچا اور 3406 مکانات مکمل تباہ ہوگئے،  مختلف اضلاع میں 16پلوں  اور 640کلو میٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلابی ریلوں میں بہہ کر 23 ہزار13مویشی ہلاک ہوئے، سیلابی ریلوں سے 8 ڈیم اورکئی حفاظتی بند متاثرہوئے جب کہ بارشوں سے ایک لاکھ 98 ہزار ایکڑ پر کاشت فصلوں کو نقصان پہنچا۔


مزید خبریں :